جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں ہفتہ وحدت کے موقع پر قرآنی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

27 دسمبر 2015 - 17:30

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کی مسجد امام حسین(ع) میں ہفتہ وحدت کے موقع پر ایک اہم جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران کے سفیر کو خصوصی مہمان کے عنوان سے دعوت دی گئی۔

ڈربن کی مسجد امام حسین(ع) میں منعقدہ جشن کے دوران قرآنی مقابلہ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں اعلی درجات حاصل کرنے والوں کو نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

جنوبی افریقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فرجی جو جشن وحدت میں خصوصی مہمان کے طور پر مدعو تھے نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ  صحیح اتحاد و اتفاق اہل بیت رسول(ص) کی تعلیمات پر چلنے اور ان کی پیروی کرنے سے ہی ممکن ہے۔

اس پروگرام کے آخر میں مسجد امام حسین(ع) کے امام جمعہ و جماعت حجۃ الاسلام و المسلمین حسین عباس ترابی نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲